شردھا کپور بھی ڈپریشن کا شکا ر نکلیں

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:41

شردھا کپور بھی ڈپریشن کا شکا ر نکلیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھا کپورنے اپنے حا لیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشا ف کیا ہے کہ وہ گزشتہ تین چار سال سے ڈپریشن کی جنگ لڑ رہی ہیں۔وہ اس مرض سے مثبت انداز سے نبردآزما ہو نے کے لیئے سخت محنت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے اس سے قبل اس پرکسی سے بات چیت نہیں کی۔لیکن انہیں جب بھی وقت ملتا ہے تو بہتر محسوس کر نے کے لیئے زیا دہ سے زیادہ وقت اپنے خاندان کے ساتھ گزارنے یا چھٹیوں پہ جانے کی کوشش کرتیں ہیں۔واضح رہے اس سے قبل بالی وڈ میںاداکارہ دپیکا پڈکون،انوشکا شرما اور کرن جوہر بھی ڈپریشن کے مرض کا شکا ر رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :