عالمی یوم امن پربھارت کا مذاکرات سے انکار شرمناک ہے ،ْشیری رحمان

مذاکرات سے بھاگنے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں ہو سکتی کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سامنے آچکے ہیں ،ْ ٹوئٹ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:20

عالمی یوم امن پربھارت کا مذاکرات سے انکار شرمناک ہے ،ْشیری رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ بھارت نے امن کے عالمی دن پر پاکستان سے امن مذاکرات کرنے سے انکار کردیا ہے حالانکہ یہ ایک روٹین کی ملاقات تھی جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ہونا تھی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مذاکرات سے بھاگنے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں ہو سکتی کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سامنے آچکے ہیں۔

پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہونے سے قبل انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والے پاک بھارت مذاکرات کو خوش آئند تو قرار دیا جا سکتا ہے لیکن ان سے توقعات قائم کرنا کسی طرح بھی ٹھیک نہیں۔انہوںنے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کو بہتری کی جانب لے جانے کے لیے مذاکرات لازمی ہیں لیکن بھارت ہمیشہ ان سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ سمجھ نہیں آتی کہ آخر دہلی کے لیے مذاکرات کے بارے میں بھی بات کرنا اتنا مشکل کیوں ہی ۔