انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:20

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء)حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مرحلہ وار توسیع کا فیصلہ کرلیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مرحلہ وار توسیع کے تحت مجموعی طور پر ایک ماہ کی توسیع کی جائیگی جو 30 ستمبر سے بڑھا کر 30 اکتوبر تک ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اب تک صرف 10 فیصد سے بھی کم ٹیکس دہندگان نیگوشوارے جمع کرائے تاہم گزشتہ سال کی نسبت اس بار زیادہ ٹیکس گوشوارے داخل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تمام چیمبرز اور تاجر تنظیموں نے بھی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔