صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والی دس سالہ لڑکی امل کی رہائش گاہ پر آمد اور تعزیت

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:22

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہفتہ کو مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والی دس سالہ لڑکی امل کی رہائش گاہ پر گئے۔ ان کے والد اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر متعلقہ اداروں کو واقعہ کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی۔ 13 اگست کو پولیس اور لوگوں کو لوٹنے والوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں امل اس وقت جاں بحق ہو گئی تھی جب وہ اختر کالونی کے علاقہ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کار کی پچھلی نشست پر بیٹھی تھی۔