محرم الحرام کی چھٹیوں کے دوران گلیات، کاغان، ناران، ٹھنڈیانی اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:22

محرم الحرام کی چھٹیوں کے دوران گلیات، کاغان، ناران، ٹھنڈیانی اور دیگر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) محرم الحرام کی چھٹیوں کے دوران گلیات، کاغان، ناران، ٹھنڈیانی اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعرات اور جمعہ کو محرام الحرام اور ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کے باعث ان علاقوں میں سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہزارہ کے بالائی علاقوں میں موسم انتہائی خوشگوار ہو چکا ہے جبکہ گلیات میں معمول کا درجہ حرارت 19 جبکہ ناران میں میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ گلیات میں جگہ جگہ پر سیر کے لئے آنے والے شائقین کا جھمگٹا رہا۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ایبٹ آباد پولیس نے سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام ضروری انتظامات کر لئے ہیں۔ اسی طرح مانسہرہ اور ہری پور میں بھی ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔