وزیر اعلی بلوچستان میرجام کمال کا آئی جی پولیس کے دفتر میںقائم کنٹرول روم کا دورہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:22

وزیر اعلی بلوچستان میرجام کمال کا آئی جی پولیس کے دفتر میںقائم کنٹرول ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیر اعلی بلوچستان میرجام کمال نے جمعہ کے روز یوم عاشور کی مناسبت سے آئی جی پولیس کے دفتر میںقائم کنٹرول روم کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیر داخلہ بلوچستان سلیم کھوسہ ، چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر ،آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ ،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سیکرٹری داخلہ بلوچستا،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نصیب اللہ خان بھی انکے ہمراہ تھے وزیر اعلی بلوچستان نے یوم عاشور کے جلوس کی نگرانی کے لئے قائم کنٹرول رومز کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس نے وزیر اعلی بلوچستان کو کنٹرول رومز کے حوالے سے بریفننگ دی ،وزیراعلیٰ نے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔