یوم عاشور پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام مسالک کے علماء کیساتھ ملکر لائحہ عمل طے کیا گیا،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر عباسی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر عباسی نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف اقدامات کئے گئے تھے ،یوم عاشور کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام مسالک کے علماء کے ساتھ ملکر لائحہ عمل طے کیا گیا تھا، یہ بات انہوں نے یوم عاشور کے جلوس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ جلوس کے تمام راستوں کو ایک رات قبل ہی سیل کردیا گیا تھا، جلوس کے راستوں میں چھتوں پر بھی نفری تعینات کی گئی تھی یوم عاشور میں مذہبی روادی کی فضا اور امن و امان قائم رکھنے کے لئے تمام مسالک کے علماء سے ملکر مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا گیا تھا جس کے مثبت تنائج مر تب ہوئے ۔