محمد نواز شریف کی رہائی میں ان کی والدہ، کارکنان کی دعائیں شامل ہیں، ملک منصور افسر

ظلم جتنا بھی کیا جائے آخر ایک دن فتح حق کی ہی ہوتی ہے، رہنماء مسلم لیگ (ن) راولپنڈی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ7ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی رہائی میں انکی والدہ ،مسلم لیگ ن کے کارکنان و ان سے محبت کرنیوالی پاکستان کی عوام کی دعائیں شامل ہیں،ظلم جتنا بھی کیا جائے آخر ایک دن فتح حق کی ہی ہوتی ہے ، سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازنڈراوربہادرخاتون تھیں ،ان کی وفات سے پیداہونے والالاء کبھی پرنہ ہوسکے گا،کلثوم نوازنے پرویز مشرف کی آمریت کیخلاف ڈٹ کر تحریک چلائی اور مسلم لیگ ن کو بھی زندہ رکھا جمہوریت کیلئے ان کی جدوجہد تاریخ میںہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیگی،مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم نوازشریف کے ساتھ ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس برف خا نہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موت ایک ایسی حقیقت کانام ہے جس سے انکارنہیں کیاجاسکتا تاہم بعض اموات ایسی ہوتی ہیں جونہ صرف مدتوں یادرہتی ہیں بلکہ ان کاخلاء بھی پرنہیں کیاجاسکتا۔

(جاری ہے)

جس طرح سابق وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے جدوجہدکی ان کی اہلیہ کلثوم نواز(مرحومہ )نے بھی شریف فیملی کی جلاوطنی کے دوران ملک میں جمہوریت کی خاطرجدوجہدکی جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔