چنیوٹ ،یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا،

کسی بھی نا خوشگوار واقعی سے نمٹنے کیلئے دفعہ144کا نفاذ رہا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:23

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔

(جاری ہے)

مختلف مقامات پر جلوس و مجالس کا سلسلہ جاری رہا کسی بھی نا خوشگوار واقعی سے نمٹنے کیلئے دفعہ144کا نفاذ کیا گیا تھا ڈبل سواری پر پابندی جبکہ موبائل فون سروس بند کی گئی تھی تفصیلات کے مطابق 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ مہاجرین سے برآمدہوا رجوعہ سادات میں 72 تابوت پر مشتمل جلوس برآمد ہوا، عزاداروں کی سینہ کوبی اور زنجیر زنی، 10 محرم الحرام یومِ عاشورہ شہادت امام حسینن ؑ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ مہاجرین سے برآمد ہوا، جلوس میں شبیہ تابوتِ امامِ حسین ؑ، علم بردار لشکر اور شبیہ ذوالجناح بھی برآمد ہوئے، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ قصرِ حسینیہؑ محلہ ٹھٹھی شرقی میں اختتام پذیر ہوئے، دوسری جناب حضرت امام حسین? اور ان کی پیاروں کی یاد میں 8 مکمل تعزیہ جات بھی برآمد ہوے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوے ترکھاناں میدان میں یکجا ہوے، جہاں عزاداروں اور زاہرین نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی، شہادت امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی یاد میں رجوعہ سادات میں 72 تابوت پر مشتمل جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا میدان کربلا میں اختتام پذیر ہوا، فضا لبیک یا حسینؑ کے نعروں سے گونج اٹھی، جلوس کے راستوں پر سبیلیوں کا اہتمام بھی کیا گیا، اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،1 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیے، جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی، شرکا کی داخلی راستوں پر میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کی گئی اور جلوس کی طرف جانے والے راستوں پر خاردار تاریں اور ٹینٹ لگا کربند کردیئے گئے اس کے علاوہ کیمروں کی مدد سے تمام جلوس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی کی گئی جبکہ شہر بھر میں موبائل فون سروسز بھی بند رہیکمشنر فیصل آباد آصف اقبال, آرپی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر, ایم این اے غلام بی بی بھروانہ اور ڈویڑنل امن کمیٹی کے ممبران نے محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چنیوٹ کا وزٹ کیا. ڈی سی چنیوٹ خضر افضال اور ڈی پی او چنیوٹ عبادت نثار بھی انکے ہمراہ تھی.اس موقع پر امن واک کا اہتمام کیا گیا.امن کمیٹی کے ممبران نے مذہبی ہم آہنگی ,رواداری پر زور دیا اور ملک بھر میں یوم عاشورہ پرامن طریقے سے گزرنے کیلئے دعا کی . محرم الحرام کے حوالے سے قائم کنٹرول روم کا جائزہ لیا اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کو چیک کیا . میدان ترکھاناں کا وزٹ کیا برآمد ہونے والے تعزیوں کے روٹس, سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.کمشنر فیصل آباد اور آر پی او فیصل آباد نے یوم عاشورہ پر مربوط اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔