فلپائن میں بارشوں کے بعدلینڈ سلائیڈنگ سے 22ہلاک،

متعددلاپتہ لیس نے نزدیکی گھروں سے 20 افراد کو باحفاظت نکال لیا،200سے زائد امدادی اہلکار کارروائیوں میں مصروف

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:25

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) فلپائن کے جزیرے سیبو میں مون سون بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی 22 تعداد ہوگئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیاحتی مقام سیبو میں ملبے تلے دبے متعدد افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ، 200 پولیس اہلکار، فائر مین اور ماہرین نے 24 گھنٹوں کے دوران 22 لاشوں کو نکال لیا ہے ، جبکہ پولیس نے نزدیکی گھروں سے 20 افراد کو باحفاظت باہر نکالا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیبو میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی ، جس میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :