بھارت سے تعلقات میں محتاط رہنا ہوگا ،ْخواجہ آصف

موجودہ وزیر اور وزیر اعظم پہلے کچھ بیان دیتے ہیں ،ْ بعد کچھ اور نکلتا ہے ،ْکچھ طور طریقے سیکھ لینے چاہئیں ،ْ گفتگو

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے ایک دم امیدیں وابستہ کرلینا جلد بازی ہے ،ْ اتنی لچک کے باوجود اگر بھارت کا یہ رویہ ہے تو قومی وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے ،ْ بھارت سے تعلقات میں محتاط رہنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہاکہ موجودہ وزیر اور وزیر اعظم پہلے کچھ بیان دیتے ہیں اور بعد کچھ اور نکلتا ہے ،ْکچھ طور طریقے سیکھ لینے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی پر اندرونی دبائو کوئی نیا انکشاف نہیں، اس طرح کی باتیں بھارت میں پہلے بھی ہو چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :