کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دس اضلاع میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دس اضلاع میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم ،تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن وامان کی فضاء قائم رکھنے کے لئے دس اضلاع کوئٹہ،جعفر آباد ،سبی، خضدار، لورالائی ،ہرنائی،نصیر آباد، کچھی ،بولان اورمستونگ میں 21ستمبر تک دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کرنے پر پابند ی عائد کی تھی جس میں توسیع نہیںکی گئی جس کے بعد موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ازخود ختم ہوگئی ۔