کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یوم عاشور کے موقع پر موبائل سروس بند رہی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یوم عاشور کے موقع پر موبائل سروس بند رہی ، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یوم عاشور کے موقع پر موبائل فون سروس معطل رہی ، یوم عاشور کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوسوں کے پر امن طور پر اختتام پذیر ہونے کے بعد جمعہ کی رات گئے موبائل فون سروس بحال کردی گئی