پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی

پہلے مرحلے میں پیر کے روز سے لاہور، شیخوپورہ، قصور کے اساتذہ کی سکروٹنی کی جائے گی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 2013ء میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے اساتذہ کومستقل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام نے سکروٹنی کمیٹی بنا کر تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر کو خط لکھ دیا ہے کہ وہ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق لاہور آئیں گے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں پیر کے روز سے لاہور، شیخوپورہ، قصور کے اساتذہ کی سکروٹنی کی جائے گی۔ مستقل کیے جانے والوں میں صرف 2012ء اور 2013ء میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ ہی شامل ہوں گے جن کی گریڈ 17 سے 18 میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں کی گئیں۔ اب تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اساتذہ کی فائلیں لاہور لائیں گے جن کی سکروٹنی میں تین سال کی تعیناتی اور اساتذہ کے نتائج کو مد نظر رکھ کر انہیں مستقل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :