سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 2اکتوبر کو ہو گا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 2اکتوبر کو ہو گا جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کریںگے۔ اجلاس میں ہائیکورٹ کے 7ججز کو مستقل کرنے ،دس وکلاء ایک سیشن جج کو ہائیکورٹ کا جج بنانے پر غور جبکہ سینئر ترین جج جسٹس محمد انوارالحق کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی سفارش بھی کی جائے گی۔

لاہو رہائیکورٹ کے 7ججز کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقل کرنے پر غور ہوگا جن میںجسٹس مجاہد مستقیم احمد، جسٹس طارق افتخار ، جسٹس جواد حسن، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس مزمل اختر شبیر ، جسٹس اسجد جاوید گورال اور جسٹس چوہدری عبد العزیز کے نام شامل ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کا جج بنانے کیلئے عاصم حفیظ ، تفضل رضوی ، رسال سید ، سابق ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمان،انوارالحق پنوں ،شاکر علی ، احمد رضا ،صادق محمود خرم ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عظمیٰ اختر چغتائی ،چوہدری وحید خان اور فاروق حیدر کے نام پر غور ہوگا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی کی 22اکتوبر کو ریٹائرمنٹ کے باعث سینئر ترین جج جسٹس محمد انوارالحق کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی سفارش بھی کی جائے گی۔ جوڈیشل کمیشن اپنی سفارشات ججز پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے گا جس کے بعد وزارت قانون کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا ۔