میوزک پر رقص کر کے بھیک مانگنے والی نوجوان بھکارن کے چرچے

وارننگ کے باوجود باز نہ آنے پر میٹرو بس سے نیچے اتار دیا گیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں میوزک پر رقص کر کے بھیک مانگنے والی نوجوان بھکارن کے چرچے ہو گئے ،وارننگ کے باوجود باز نہ آنے پر میٹرو بس سے نیچے اتار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پینٹ شرٹ میں ملبوس ایک نوجوان لڑکی ٹمبر مارکیٹ سٹاپ سے میٹرو بس میں سوار ہوئی اور بس کے چلتے ہی اس نے اپنے موبائل فون پر میوزک لگا لیا اور رقص شروع کر دیا جس پر تمام مسافر ہکا بکا رہ گئے ۔

اس دوران بس ڈرائیور کی جانب سے لڑکی کو بار بار منع کیا گیا اور نیچے اتارنے کی وارننگ بھی دی گئی لیکن اس کے باوجود اس نے رقص جاری رکھا ۔ بس میں سوار خواتین مسافروں کی جانب سے اسے بھیک بھی دی گئی ۔ بس کے ڈرائیور نے لڑکی کو وارننگ کے باوجود باز نہ آنے پر آزادی فلائی اوور سٹاپ پر نیچے اتار دیا ۔