چین اور ہانگ کانگ کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس شروع

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:10

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ہانگ کانگ اور چین کے مابین ایک تیز رفتار ٹرین سروس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ اس ٹرین سروس کی بدولت اب ایک گھنٹے کا فاصلہ چودہ منٹ میں طے کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

یہ ٹرین سروس ہانگ کانگ اور چینی صوبے گوانگ ڑٴْو کو ملاتی ہے۔ چینی حکومت کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر تقریبا اسّی ہزار افراد اس ریلوے لنک کو استعمال کریں گے۔ اس منصوبے پر دس بلین ڈالر لاگت آئی اور اس کی تکمیل میں آٹھ سال کا عرصہ لگا۔ کچھ ناقدین اس ٹرین سروس کو ہانگ کانگ میں چین کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ بھی قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :