فلپائن میں سمندری طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 125 سے تجاوزکر گئی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:10

منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) فلپائنمیں سمندری طوفان منگ کھوٹ کی تباہی کاریوں کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 125 سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ہفتہ کو حکام نے بتایا کہ مزید ایک سو گیارہ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاکتوں کی بڑی وجہ اس قدرتی آفت کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ بنی۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ ملکی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا ہے۔