بیلسٹک میزائل پروگرام ختم نہیں کریں گے، ایرانی صدر

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:10

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ حکومت اپنی بیلسٹک میزائل صلاحیتوں میں مزید بہتری لائے گی۔

(جاری ہے)

ہفتے کے دن ایک فوجی پریڈ کے دوران خطاب کرتے ہوئے صدر روحانی کا کہنا تھا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو کم نہیں کرے گا بلکہ آہستہ آہستہ اس میں اضافہ کیا جاتا رہے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حال ہی میں ایرانی بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراضات کرتے ہوئے عالمی جوہری ڈیل سے دستبردار ہو گئے تھے۔ مغربی ممالک ایران کے میزائل اور جوہری پروگراموں کو علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں۔ تاہم تہران حکومت اسے دفاعی پروگرام قرار دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :