تنزانیہ میںکشتی حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 131 ہو گئی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:10

ڈوڈوما ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) تنزانیہ کے صدر جان موگوفلی نے جھیل وکٹوریہ میں غرق ہو جانے والی ایک مسافر فیری کی انتظامیہ کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو اکتیس ہو چکی ہے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ بھی ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس فیری میں گنجائش سے دو گنا یعنی دو سو افراد سوار تھے اور یہ جمعرات کے دن جھیل وکٹوریہ میں ڈوب گئی تھی۔ صدر موگوفلی نے اس حادثے کو ’لاپرواہی‘ قرار دیتے ہوئے فیری کی انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :