سپیکر آزاد کشمیر شاہ غلام قادرکی مختلف اشخاص کی وفات پر فاتحہ خوانی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:10

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء)سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادرنے کیل کی مختلف اشخاص کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ،لیگی رکن حمید میر کی والدہ اور بھائی جبکہ کیل ڈھنہ میں غلام مصطفی کے والد کی وفات اور کیل نکہ میں خا ن عالم کے والد ، کیل کھکھیاں میں فوڈ انسپکٹر سردار عنایت کی وفات پر ان کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

مرحومین کیلئے دعائے مغفر ت اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔