Live Updates

محمد نوازشریف وفاق پاکستان کی علامت ،چاروں صوبوں اور آزادکشمیر کے عوام کے دلوںپر راج کررہے ہیں ، ندیم زرگر

نوازشریف کی سزا کی معطلی سے ثابت ہوگیا انہیں سازش کے تحت جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی ناکام کوشش کی گئی ، رہنماء (ن) لیگ آزاد کشمیر

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ندیم زرگر نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف وفاق پاکستان کی علامت ہیں چاروں صوبوں اور آزادکشمیر کے عوام کے دلوںپر راج کررہے ہیں نوازشریف کی سزا کی معطلی سے ثابت ہوگیا ہے کہ نوازشریف کو سازش کے تحت جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ نوازشریف آئین قانون کا احترام کرتے ہیں اسی احترام میں اپنی اہلیہ کو موت وحیات کی کشمکش میں چھوڑ کر قانون کے سامنے پیش ہوگے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم زرگر نے کہا کہ وفاقی وزیراطلاعات کا یہ بیان حیران کن ہے کہ نوازشریف کا جیل میں آنا جانا لگا رہے گا اور نوازشریف کا دوبارہ جیل بھیجیں گے اس کے ساتھ ان کا کہنا تھا کہ نیب خود مختار ادارہ ہے جو ہمارے کنٹرول میں نہ ہے اس بیان سے پایا جاتا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ایک سازش کے تحت نوازشریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کی ماسڑ مائینڈ ہے انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے انصاف کے تقاضے پورے کیے ہیں امید ہے کہ نوازشریف کو بھی بھرپور انصاف ملے گا نوازشریف کو پابند سلاسل کرکے تحریک انصاف نے جعلی مینڈیٹ حاصل کیا ہے ،یہ ایک حقیقت ہے کہ 25جولائی کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کے اندر ازسرنو انتخابات کروا کر ایک حقیقی جمہوری حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے ندیم زرگر نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت فاروق حیدر کی قیادت میں کام کررہی ہے اور کارکن اور عوام وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہیں آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور نہ ہی آزادکشمیر میں فاروق حیدر کیخلاف کوئی سازش کامیاب ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات