ایشیا کپ کا ایک اور بڑا مقابلہ ،ْپاکستان اور بھارت کا کل پھر ٹکراؤ ہوگا

کامیابی حاصل کر نے والی ٹیم کی یشیاء کپ کے فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہو جائیگی پاکستان اور بھارت کا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:55

ایشیا کپ کا ایک اور بڑا مقابلہ ،ْپاکستان اور بھارت کا کل پھر ٹکراؤ ہوگا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ایشیا کپ میں ایک اور بڑا معرکہ کل اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک میچ کھیلا جاچکا ہے جس میں بھارت نے قومی ٹیم کو باآسانی شکست دی تاہم کل بھارت کے ہاتھوں بنگلا دیش اور پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی ہار کے بعد ایشیا کپ میں ایک اور بڑا مقابلہ ہونے کو ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، اس بڑے مقابلے کو دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ ایک بار پھر بے قرار دکھائی دیئے۔اتوار کو ہونے والے اہم میچ میں جس ٹیم نے کامیابی حاصل کی اس کی ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہوجائے گی اور ہارنے والے ٹیم کے لیے اگر مگر کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔پاکستان اور بھارت کا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہیں جس کے باعث انہیں میچ کیلئیئپلئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔