پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباس کی امریکہ سمیت جاپان، چین، جرمنی اور آسٹریلیا کی بحری افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں

خطے کی سکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کی اہمیت سمیت پاکستان اور پاک بحریہ کے بیانیے کو خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:02

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباس کی امریکہ سمیت جاپان، چین، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے امریکا میں منعقدہ 23 ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کے موقع پر اہم ملاقاتیں کیں ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے سمپوزیم کے آخری مرحلے میں بشمول امریکا مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام سمیت، جاپان، چین، جرمنی اور آسٹریلیا کی بحری افواج کے سربراہان سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں کے دوران نیول چیف نے خطے کی سکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کی اہمیت سمیت پاکستان اور پاک بحریہ کے بیانیے کو خصوصی طور پر اجاگر کیا ۔مختلف ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے اورامیر البحر نے خطے کی خوشحالی اور ترقی کے حامل منصوبے سی پیک کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی ،ْامیرالبحرسے ملاقاتوں کے دوران مختلف حکام نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار اور خدما ت کو سراہا۔ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا یہ دورہ غیر ملکی ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات اورخطے کی میری ٹائم سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :