وزیر خارجہ امریکی روانگی کیلئے بغیر پروٹوکول ائیر پورٹ پہنچے

بورڈنگ پراسس کیلئے عام مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوئے ،ْ شہریوں کا اپنے درمیان شاہ محمود قریشی کو پا کر خوشی کا اظہار ،ْ سیلفیاں بنوائیں

ہفتہ ستمبر 16:02

وزیر خارجہ امریکی روانگی کیلئے بغیر پروٹوکول ائیر پورٹ پہنچے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ روانگی کیلئے بغیر پروٹوکول اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے، وہ بورڈنگ پراسس کے لیے عام مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوئے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اپنے درمیان پا کر شہری خوش ہوئے ،ْ ایئرپورٹ پر آئے مسافروں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیو یارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ،ْوہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔شاہ محمود قریشی مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر بھرپور طریقے سے پاکستان کا موقف بیان کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ روانہ ہوئیں ۔