بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے ملکی مسائل کا حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی
چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری کی کو ونٹری یونیورسٹی، لندن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:14
(جاری ہے)
کوونٹری یونیورسٹی کے وفد نے اپنے ادارے کا تعارف کروایا اور انڈسٹری اورجامعہ کے باہمی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔
وفد کے شرکاء نے بتایا کہ انڈسٹری کے ساتھ اشتراک سے بہترین تعلیمی مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں ۔ ایسوسی ایٹ ہیڈ ڈاکٹر فرزانہ اسلم نے کہا کہ ان کے پروگرام کا مقصد طلباء کو ملازمت کے حصول میں معاونت کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے لیے تیار کرنا ہے۔ ڈاکٹر بنوری نے کوونٹری یونیورسٹی کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں اداروں کو ریسرچ کے باہمی پروگراموں میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے سپلٹ پی ایچ ڈی پروگرام کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت پی ایچ ڈی اسکالرز کو دو سے تین ماہ کے لیے مخلتف جامعات میں تحقیق کے لیے وقت گزارنا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن برطانیہ میں طلباء کوماہانہ خرچ اور دیگر اخراجات ادا کرتا ہے۔ اس سے پہلے کوونٹری یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور پاکستانی جامعات کے وائس چانسلرز سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفد کے شرکاء نے بتایا کوونٹری یونیورسٹی میں ایک ہزار کے قریب محققین پندرہ ریسرچ سنٹرز میں کام کر رہے ہیں ۔پاکستان ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن نے یو۔کے گیٹ وے کے پراجیکٹ میں ڈویلپمنٹ آف ریسرچ ایکسی لینس فریم ورک اور میگا سیکٹورل ریسرچ گرانٹ کے مجوزہ پروگراموں کے بارے میں کوونٹری یونیورسٹی کے وفد کو بریفنگ دی ۔ ملاقات کے دوران پاکستانی محققین کو کوونٹری یونیورسٹی میں تحقیق کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ مزید برآں اعلی تعلیم کے معیار، جامعات کی رینکنگ، کوالٹی ایشورنس میکانزم جیسے موضوعات بھی ملاقات میں زیر بحث آئے ۔مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.