Live Updates

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کاویت نام کے صدر تران دائی کوانگ کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:14

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کاویت نام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ویت نام کے صدر تران دائی کوانگ کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام ویتنام کی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ویتنام کے صدر کی عمر 61 برس تھی جو شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات