پاکستان کے پیش کردہ جذبہ خیر سگالی پربھارت کی جانب سے پیچھے ہٹنے پر افسوس ہوا ہے ‘وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:14

پاکستان کے پیش کردہ جذبہ خیر سگالی پربھارت کی جانب سے پیچھے ہٹنے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان کے پیش کردہ جذبہ خیر سگالی پربھارت کی جانب سے پیچھے ہٹنے پر افسوس ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے مطابق دوحہ (قطر) سے امریکہ روانہ ہونے سے قبل پی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے تصفیہ طلب مسائل کا حل بات چیت میں ہے جس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس اور اس کی سائڈ لائنز پر ہونے والے دیگر اجلاسوں اور ملاقاتوں میں پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا جائے گا۔