ڈیموں میں پانی کاکل قابل استعمال ذخیرہ 72لاکھ 27 ہزارایکڑفٹ موجودہے ،ارسا رپورٹ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) ارسا نے ڈیموں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ڈیموں میں پانی کاکل قابل استعمال ذخیرہ 72لاکھ 27 ہزارایکڑفٹ موجودہے۔

(جاری ہے)

ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں 43 لاکھ 75 ہزار ایکڑ فٹ ،منگلا ڈیم میں 27لاکھ 42 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں ایک لاکھ10 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔اس طرح ڈیموں میں پانی کاکل قابل استعمال ذخیرہ 72لاکھ 27 ہزارایکڑفٹ موجودہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیموں میں پانی کے قابل استعمال ذخیرے میں2 لاکھ 21 ہزار ایکڑ فٹ کمی ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :