Live Updates

میری دعوت پر بھارت کا جواب منفی اور تکبر سے بھرا ہوا ہے،عمران خان

ہمیشہ چھوٹی ذہنیت کے لوگوں کو بڑے عہدوں پر دیکھا،ٹوئٹ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:59

میری دعوت پر بھارت کا جواب منفی اور تکبر سے بھرا ہوا ہے،عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی دعوت پر بھارت کے منفی ردعمل پر مایوسی ہوئی ہے،اپنے ایک ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ میری دعوت پر بھارت کا جواب منفی اور تکبر سے بھرا ہوا ہے،پوری زندگی چھوٹے لوگوں کو بڑے عہدوں پر دیکھا ہے،بڑے عہدوں پر چھوٹے لوگ ویژن نہیں رکھتے کہ بڑی تصویر دیکھ سکیں،بھارت کے منفی جواب پر مایوسی ہوئی،بھارت کو امن مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی تھی،ایسے بہت سے لوگ دیکھے جنکی سوچ مستقبل سنوارنے کا وژن نہیں رکھتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات