نیب نے یو ایس ایف فنڈ میں خورد برد پر یوسف رضا گیلانی سمیت سات ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 17:39

نیب نے یو ایس ایف فنڈ میں خورد برد پر یوسف رضا گیلانی سمیت سات ملزمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے یو ایس ایف فنڈ میں خوردبرد پر یوسف رضاگیلانی سمیت 7ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے یو ایس ایف فنڈمیں خوردبرد پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 7 ملزموں کیخلاف ریفرنس دائر کردیا، ملزموں پریوایس ایف فنڈمیں 12کروڑ 80لاکھ روپے کرپشن کاالزام ہے،ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضاگیلانی نے بطوروزیرآئی ٹی اورچیئرمین اختیارات کاناجائزاستعمال کیااور غیرقانونی تشہیری مہم چلانے کی ہدایات دیں،غیرقانونی تشہیری مہم سے خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچا۔

ملزمان میں سابق سیکرٹری فاروق اعوان،سابق سی ای اویوایس ایف اور اشتہاری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرانعام اکبربھی شامل ہیں۔