بھارت میں الیکشن ہورہے ہیں اس لئے مذاکرات سے انکار کیاگیاہے ،ْ سرتاج عزیز

پاکستان اور بھارت کے درمیان تما م مسائل کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے ،ْ اس مسئلے کا حل نکلنا چاہئے ،ْ انٹرویو

ہفتہ 22 ستمبر 2018 17:42

بھارت میں الیکشن ہورہے ہیں اس لئے مذاکرات سے انکار کیاگیاہے ،ْ سرتاج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) سابق مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ بھارت میں الیکشن ہورہے ہیں اس لئے مذاکرات سے انکار کیاگیاہے ، بھارت نے مذاکرات کا ایک سنہری موقع ضائع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سرتاج عزیزنے کہا کہ بھارت کامذاکرات سے انکار افسوسناک عمل ہے ، بھارت میں الیکشن ہورہے ہیں جس کی وجہ سے بھارت کی جانب سے مذاکرات سے انکار کیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا ایک سنہری موقع ضائع کردیاہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تما م مسائل کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے اور اس مسئلے کا حل نکلنا چاہئے ۔کشمیریوں کی اکثریت آزادی چاہتی ہے