صدر مملکت کی فائرنگ سے جاں بحق بچی امل کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار

ڈاکٹرعارف علوی کی متعلقہ اداروں کو واقعہ کی جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

ہفتہ 22 ستمبر 2018 17:56

صدر مملکت کی فائرنگ سے جاں بحق بچی امل کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پولیس اور ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر جا ں بحق ہونے والی بچی امل کے اہل خانہ سے ان کے گھر جاکرتعزیت کی ہے ۔صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کو واقعہ جلد تحقیقات مکمل کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 13 اگست کو ڈاکوؤں اور پولیس کی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی معصوم امل کے خاندان کو انصاف ملنے کی امید پیدا ہونے لگی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کے بعد صدر عارف علوی بھی متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے۔صدرمملکت نے امل کے والد عمر عادل اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور متعلقہ اداروں کو واقعہ کی جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔واضح رہے کہ ڈیفنس موڑ کراچی کے قریب اختر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ میں امل عمر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی تھی، امل جائے وقوعہ پر موجود گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی تھی۔امل معاملے کے ازخود نوٹس کی سماعت بھی ہوگی۔