کراچی میں دو ماہ کے خوشگوار موسم کے بعد اچانک گرمی کی لہر آگئی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) کراچی میں دو ماہ کے خوشگوار موسم کے بعد اچانک گرمی کی لہر آگئی۔ہفتہ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری تک جاپہنچا تاہم محکمہ موسمیات نے شہر میں ہیٹ ویو کے خدشات کو رد کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر نے پنجے گاڑ لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو شہر کو گرمی کا راج رہا اور دن بھر سورج اپنی آب و تاب کے ساتھ چمکتا رہا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 37ڈگری تک جاپہنچا۔ اتوارسے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔۔ گزشتہ روز شہر کا ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق شہر میں ہیٹ ویو کا کوئی خدشہ نہیں۔ ہر سال ستمبر کے آخری عشرے اور اکتوبر میں موسم گرم رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :