کراچی ،ْ لیاری میں ہم زلف نے اور فرنٹیئر کالونی میں دوست نے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) لیاری میں ہم زلف نے اور فرنٹیئر کالونی میں دوست نے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لیاری آگرہ تاج کالونی میں واقع شان پلازہ کے فلیٹ میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی اہلی زخمی ہوگئی ۔ ایس پی لیاری افتخار لودھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 35 سالہ زبری جبکہ واقعہ میں مقتول کی الیہ 30 سالہ نائلہ زخمی ہو گئی ۔

ایس پی کے مطابق ملزم خالد جو کہ اسی بلڈنگ کے فلیٹ نمبر 202 میں رہائش پزیر ہے ۔ اس نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنے ہم زلف کے فلیٹ میں گھس کر فائرنگ کی تھی جبکہ واردات نائن ایم ایم پستول استعمال ہوا ہے تاہم واردات کے بعد ملزم خالد موقع سے فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پیر آباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی نمبر تین مکان نمر 547 ۔ ڈی میں بیٹھ کر دو دوست نشہ کر رہے تھے کہ اس دوران دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا ۔

اس دوران ایک دوست نے فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں 30 سالہ نواب زدہ جاں بحق ہو گیا جوکہ فرنٹیئر کالونی کا رہائشی تھا ۔ پولیس کے مطابق پولیس نے کارروائی کرکے فائرنگ کرنے والے ملزم محمد حسین کو گرفتار کر لیا جبکہ مقتول اور ملزم پہلے بھی منشیات فروشی میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں اور گرفتاری ملزم محمد حسین شاہ عادی جرائم پیشہ ہے ۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ سر سید تھانے کی حدود محمد شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 19 سالہ جاوید زخمی ہوگیا ۔