ہمارا موقف ہے کہ کراچی کے لیے پانی کی اشد ضرورت ہے،وزیراعلیٰ سندھ

اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے 1200 کیوسک کراچی کو دینا چاہئے،سید مراد علی شاہ کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 22 ستمبر 2018 17:59

ہمارا موقف ہے کہ کراچی کے لیے پانی کی اشد ضرورت ہے،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا موقف ہے کہ کراچی کے لیے پانی کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سی سی آئی کی تیاری کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ، وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضی وہاب، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت اور متعلقہ صوبائی سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس کے ایجنڈہ پر ہائر ایجوکیشن کمیشن، کراچی کے لیے 1200 کیوسک اضافی پانی سمیت دیگر مختلف صوبائی معاملات پر بات چیت ہوئی۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ کراچی کے لیے پانی کی شدید ضرورت ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے 1200 کیوسک کراچی کو دینا چاہئے،کے فور پروجیکٹ کے لئے 1200 کیوسک پانی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :