Live Updates

نیابلدیاتی نظام موجودہ سٹیٹس کو ختم کریگا، بلدیاتی نظام عوام کا نظام ہوگا اوروہی اس میں بااختیار ہونگے‘عثمان بزدار

وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے بلدیاتی اداروںمیں چیک اینڈ بیلنس رکھا جائیگا،نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں اورخواہشات کے عین مطابق ہوگا،بلدیاتی نمائندوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جائیگا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:37

نیابلدیاتی نظام موجودہ سٹیٹس کو ختم کریگا، بلدیاتی نظام عوام کا نظام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں اورخواہشات کے عین مطابق ہوگا اوربلدیاتی نمائندوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے نیا نظام اہم کردارادا کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے بلدیاتی اداروںمیں چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گااورنئے نظام میں شفافیت کوہر قیمت پر ملحوظ خاطر رکھاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ ایسا نظام وضع کیا جارہا ہے جس سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوںگے۔نیا نظام موجودہ سٹیٹس کو ختم کرے گا۔انہوںنے کہاکہ بلدیاتی نظام عوام کا نظام ہوگا اوروہی اس میں بااختیار ہوںگے۔سینئر صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان اورسیکرٹری بلدیات نے نئے بلدیاتی نظام کے خدوخال کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں صوبائی وزراء ،اعلی حکام اورسیکرٹریز نے شرکت کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات