وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بھاٹی گیٹ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

واقعہ کی تحقیقات کا حکم ، ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب ، غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی ہدایت

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:37

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بھاٹی گیٹ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ڈور پھرنے سے بیگم کوٹ کے رہائشی نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق نوجوان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد نہ کرانا انتہائی افسوسناک ہے ۔ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔