دوست علی لغاری خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی ڈی ریلمنٹ کے حوالے سے انکوائری کریں گے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز دوست علی لغاری 26اور 27 ستمبر 2018 کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاورکے دفتر میں 19UPخوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 16 ستمبر 2018 کو ہونے والی ڈی ریلمنٹ کے حوالے سے انکوائری کریں گے اور 28ستمبر 2018 کو دائودخیل ریلوے اسٹیشن پر بھی انکوائری کریںگے ۔

(جاری ہے)

انکوائری صبح 9 بجے شروع ہوگی اگر کوئی آدمی ڈی ریلمنٹ کے حوالے سے ثبوت یا گواہی دینا چاہتاہے ہوتو وہ اوپر دی گئی تاریخوں میں اپنابیان ریکارڈ کروا سکتا ہے یا اپنا بیان لکھ کر 2اکتوبر 2018 تک ایف جی آر ریلویزہیڈکوارٹرز لاہور کے دفتر میں دے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :