لاہور ،ْعطائیت کیخلاف کریک ڈائون جاری ،کلینک سیل

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارا لحق کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا عطائیت کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ڈی ڈی او ہیلتھ راوی زون ڈاکٹر سرفراز حسن نے یوسف پارک شاہدرہ میں واقع چوہان کلینک کیخلاف کاروائی کی۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ عطائی ڈاکٹر محمود ہومیو اور ایلو پیتھک کلینک چلا رہا تھااورعطائی سٹیرائڈ انجکشن کا بھی استعمال کر رہا تھا۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کلینک کو سیل کر دیاہے۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا ہے کہ شہر میں عطائیت ہر گز برداشت نہ کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :