ٹرمپ کو بھی صدام کی طرح شکست دیں گے، ایرانی صدر روحانی

ایران اپنے لیے میزائلوں سمیت دفاعی ہتھیار تیار کرنے کا پروگرام ترک نہیں کرے گا،تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:39

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہیے کہ ایران اپنا میزائل پروگرام ترک نہیں کرے گا اور امریکی صدر ٹرمپ کو بھی سابق عراقی آمر صدام حسین کی طرح شکست سے دوچار کر دے گا۔ ان کے بقول امریکا ایران کے ساتھ اپنے تصادم میں ناکام رہے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران صدر حسن روحانی نے مشرق وسطی کی دو طاقتوں کے طور پر برسوں پہلے ایران اور صدام دور کے عراق کے مابین ہونے والی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی ان کے ارادوں میں اسی طرح ناکام بنا دے گا، جیسے اس نے عراقی صدر صدام حسین کو ارادوں کا ناکام بنا دیا تھا۔

اس موقع پر حسن روحانی نے مزید کہاکہ ایران اپنے لیے دفاعی ہتھیار تیار کرنے کا پروگرام ترک نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

ان ہتھیاروں میں وہ میزائل بھی شامل ہیں، جن پر امریکا بہت تلملا رہا ہے۔ایرانی صدر نے اپنے اس بیان میں بیک وقت ٹرمپ اور صدام حسین کا حوالہ اس لیے دیا کہ ہفتے کے روز جب حسن روحانی نے یہ بات کہی، اسی وقت ایران خلیج کے علاقے میں اپنی بحری طاقت کا مظاہرہ بھی کر رہا تھا۔

یہ مظاہرہ ایرانی بحریہ کی ان سالانہ پریڈوں میں کیا گیا، جو ملکی دارالحکومت تہران کے علاوہ خلیج کی ایرانی بندرگاہ بندر عباس میں بھی کی جا رہی تھیں۔ ان دونوں مقامات پر ایرانی عسکری طاقت کے مظاہرے کی وجہ ایران اور عراق کے مابین اس جنگ کے آغاز کی سالگرہ منانا تھا، جو 1980 میں شروع ہو کر 1988 تک جاری رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :