میکسیکوسرحد پر دیوار کی تعمیر کے پیسے مختص نہ کرنے پرامریکی صدر کا بجٹ بل کے حوالے سے غصے کا اظہار

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکنز کی طرف سے امریکی کانگریس میں پیش کیے جانے والے بجٹ بل کے حوالے سے غصے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بجٹ بل میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے کوئی بھی فنڈ مختص نہیں کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے پر بیس بلین ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہو گی۔ ری پبلکن رہنماؤں کے مطابق وہ اس مسئلے پر نومبر کے انتخابات کے بعد دوبارہ غور کریں گے۔