سوڈانی فوج کاتربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:40

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) سوڈانی فوج کا ایک جہاز حادثے کا شکار ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ام درمان شہر کے قریب پیش آنے والے اسے واقعے میں جہاز پر سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ یہ طیارہ تربیتی مشن پر تھا۔ گزشتہ پیر کو دارفور میں سوڈانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی لینڈنگ کے وقت کریش کر گیا تھا۔ تاہم اٴْس واقعے میں ہیلی کاپٹر پر سوار تمام افراد کو بچا لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :