Live Updates

وزیر اعظم عمران خان سے ولید اقبال کی بنی گالہ میں ملاقات ،ْ پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:01

وزیر اعظم عمران خان سے ولید اقبال کی بنی گالہ میں ملاقات ،ْ پارٹی امور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ولید اقبال نے بنی گالہ میںملاقات کی جس میں پنجاب بالخصوص صوبائی دارالحکومت کیلئے سیاسی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نعیم الحق بھی موجود تھے۔ ملاقات سے متعلق ولید اقبال نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے پارٹی کے معاملات اور سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے جبکہ وزیراعظم سعودی عرب اور یو اے ای کے کامیاب دورہ سے بھی مطمئن ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات