Live Updates

معاشی بحران کے خاتمے کیلئے سعودی عرب سے کردار ادا کرنے کیلئے پر امید ہے،سراج الحق

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:20

معاشی بحران کے خاتمے کیلئے سعودی عرب سے کردار ادا کرنے کیلئے پر امید ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ معاشی بحران کے خاتمے کے لئے سعودی عرب سے کردار ادا کرنے کے لئے پر امید ہے۔سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔قانون کے مطابق افغانیوں،بنگالیوں اور بہاریوں کو پورے پاکستان میں شہریت دی جائے۔سراج الحق نے چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ سودی نظام کے موجودگی میں معیشت ترقی نہیں کرسکتا آئین کا تقاضا ہے کہ سعودی نظام کا خاتمہ کیا جائے۔

سعودی نظام اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے منشور اور وعدوں سے منحرف ہوچکی ہے۔نئے ٹیکسسز کا بوجھ غریب عوام کے کندھوں پر ڈال دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کھاد کی قیمت بڑھنے سے غریب کسان متاثر ہونگے۔موجودہ حکمرانوں کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہی. انکا کہنا تھا کہ تین صوبوں نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی تھی۔

کالا باغ ڈیم کی بجائے باشا ڈیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔کالا باغ ڈیم کے تنازعہ پر حکمران نیا تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش نہ کریںانہوںنے کہا کہ نواز شریف کسی اور کے سہارے تین بار حکومت میں آچکے ہیں۔آج وہ نظر کرم میاں صاحب کی بجائے کسی اور پر ہے۔پاکستان میں زیادہ تر حکومتیں دھاندلی کے بل بوتے پر اقتدار میں آتی رہی۔اگر عوام کا اعتماد جمہوری نظام سے ختم ہوا تو ملک کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہوگا. انہوں نے انتخابات کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن میں سینٹ کے اراکین بھی شامل کی جائے اور کمیشن کے ٹی اوآر پر اپوزیشن سے مشاورت کی جائے۔

کمیشن کا سربراہ اپوزیشن سے ہونا چاہئے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا سی پیک کا حصہ بننے سے ملک کو فائدہ ہوگا. انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق افغان شہریوں, بنگالیوں اور بہاریوں کو شہریت دی جائے۔شہریت دینے کے قانون کا اطلاق پورے ملک میں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 436کرپٹ افراد کے خلاف پٹیشن عدالت میں دائر کی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ احتساب کا عمل شفاف طریقے سے انجام دیا جائی.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات