Live Updates

تحریک انصاف نے مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے پلان کا مسودہ تیار کر لیا

وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اضلاع میں انتظامی سربراہ میئر ہوگا، نئے لوکل سسٹم میں ضلع کونسلز اور یونین کونسلز ہوں گی، ضلع کے سربراہ میئر کا براہ راست انتخاب کرانے کا فیصلہ: مجوزہ مسودہ کے نکات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:00

تحریک انصاف نے مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے پلان کا مسودہ تیار کر لیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22ستمبر 2018ء) تحریک انصاف نے مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے پلان کا مسودہ تیار کر لیا، مجوزہ مسودہ کے نکات کے مطابق وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اضلاع میں انتظامی سربراہ میئر ہوگا، نئے لوکل سسٹم میں ضلع کونسلز اور یونین کونسلز ہوں گی، ضلع کے سربراہ میئر کا براہ راست انتخاب کرانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے پلان کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے تیار کردہ مجوزہ مسودہ کے نکات کے مطابق وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اضلاع میں انتظامی سربراہ میئر ہوگا۔ نئے لوکل سسٹم میں ضلع کونسلز اور یونین کونسلز ہوں گی۔ جبکہ ضلع کے سربراہ میئر کا براہ راست انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک عہدہ ڈپٹی میئرکاہوگاجوتحصیل کی سطح پرکونسلزکاسربراہ ہوگا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت مقامی حکومتوں کےنئےنظام پراعلٰی سطح مشاورتی اجلاس کل لاہورمیں ہوگا۔

وزیراعظم نئےنظام میں مکمل انتظامی ومالی خودمختاری کی تجاویزکی منظوری دیں گے۔ نئےمقامی حکومتوں کےنظام کوقومی و صوبائی اسمبلیوں سے منظور کرائے جانےکی تجویز دی گئی ہے۔ صدارتی آرڈیننس سے نئے مقامی حکومتوں کے نظام کو رائج کرنےکاآپشن بھی زیرغور ہے۔ صوبہ سندھ اوربلوچستان سےنئےمقامی حکومتوں کےنظام پرمشاورت ابھی نہیں کی گئی۔ مجوزہ مسودہ کے نکات کے مطابق مقامی حکومتوں کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ ضلع کی سطح پر پولیس، عدالتی محکموں سمیت صحت و تعلیم کے شعبوں کےاختیارات ہونگے۔ تحریک انصاف کی جانب سے تیار کردہ مجوزہ مسودے کے نکات کے مطابق صوبائی وزیراعلٰی اور وزرانئے مقامی حکومتوں کے نظام میں مداخلت نہیں کرسکیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات