مقبوضہ کشمیر، نوجوانوں کی شہادت پر بانڈی پورہ میں مکمل ہڑتال

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:48

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پانچ نوجوانوںکی شہادت پر بانڈی پورہ قصبے اور اسکے ملحقہ علاقوں میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔

(جاری ہے)

قابض انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت پر احتجاجی مظاہرے روکنے کیلئے بانڈی پورہ میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔

انتظامیہ نے طلباء کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے ڈگری کالج بانڈی پورہ سمیت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی فوجیوںنے جمعرات اور جمعہ کے روز بانڈی پورہ کے علاقے سملر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران پانچ نوجوانوں شہید کر دیے تھے۔

متعلقہ عنوان :