چینی محکمہ توانائی کے اویغور سربراہ کے خلاف بدعنوانی کے الزام کی تفتیش

نور برقی کو قانون اور پارٹی قواعد کی خلاف ورزی کے شک کی بنا پر زیرِ تفتیش لایا گیا، سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:48

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) چین میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں ملک کے توانائی کے محکمے کے سربراہ کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ توانائی کے سربراہ نور برقی ملک میں ان چند اویغور افراد میں سے ہیں جو کسی اعلیٰ سرکاری عہدے تک پہنچ سکے ہیں۔

(جاری ہے)

چین کی انسدادِ بدعنوانی کی سرکاری تنظیم سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن کا کہناتھا کہ نور برقی کو قانون اور پارٹی قواعد کی خلاف ورزی کے شک کی بنا پر زیرِ تفتیش لایا گیا ہے۔

پارٹی قواعد کی خلاف ورزی کی اصطلاح عموماً بدعنوانی کو ڈھکے چھپے انداز میں بیان کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔نور برقی ملک کی اہم اور طاقتور ترین ریاستی منصوبہ بندی کی ایجنسی نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے نائب سربراہ بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :