امارات ائیر لائنز اور اتحاد نے اِدغام سے متعلق رپورٹ کی تردید کردی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:50

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) متحدہ عرب امارات کی دو سرکاری فضائی کمپنیوں الامارات اور اتحاد نے آپس میں اِدغام سے متعلق رپورٹ کی تردید کردی ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع نے ا حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ الامارات ائیرلائنز اتحاد کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ دنیا کی بڑی فضائی کمپنی بن سکے۔لیکن الامارات کی ایک خاتون ترجمان نے کہاکہ اس افواہ میں کوئی سچائی نہیں ہے۔اتحادائیرلائنز نے بھی اسی قسم کا بیان جاری کیا ہے اور اس میں ذرائع کی پورٹ کی تردید کی ہے۔