نینومیا اور میائو کیٹو پر مشتمل جاپانی جوڑی نے پان پیسفک اوپن ویمنز ڈبل ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:14

نینومیا اور میائو کیٹو پر مشتمل جاپانی جوڑی نے پان پیسفک اوپن ویمنز ..
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) مکاٹو نینومیا اور میائو کیٹو پر مشتمل جاپانی جوڑی نے پان پیسفک اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

جاپان میں جاری ایونٹ میں ہفتے کو کھیلے گئے ویمنز ڈبل فائنل میں نینومیا اور میائو کیٹو پر مشتمل جاپانی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بربورا سٹرائیکووا اور اینڈریا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :